لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں صحت کارڈ پر مفت علاج کرانے والوں کے لیے بری خبر آگئی، نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔
پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمینٹ کمپنی کی جانب سے قومی صحت کارڈ کے متعلق جاری ہونے والی نئی پالیسی کے مطابق یکم ستمبر سے ہرنیا، اپینڈکس اور پتے کی پتھری کے آپریشن والے مریضوں پر 30 فیصد چارجز ادا کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق پروسٹیٹ اور بچے دانی کے آپریشن پر بھی 30 فیصد چارجز مریضوں کو ادا کرنا ہوں گے۔