پنجاب میں ڈینگی بے قابو،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 101کیسز رپورٹ

Published On 17 September,2023 11:38 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 101 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 39، لاہورمیں 31، ملتان میں12 جبکہ گوجرانوالہ میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 100 مریض زیرِ علاج ہیں ، صوبے میں رواں سال ڈینگی کے 2 ہزار 658 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 534 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مزید 51 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ایک عمارت سیل کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ خلاف ورزی پر 7 چالان ٹکٹ جاری اور 1 لاکھ 52 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2876 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور531 عمارتوں کو سِیل کیا جاچکا ہے ، مجموعی طورپر 870 چالان ٹکٹ جاری اور 49 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔