کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، جس کا جینیاتی تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے پولیو مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچائیں۔