24 گھنٹوں میں صوبہ بھر سے ڈینگی کے مزید 124 کیسز رپورٹ

24 گھنٹوں میں صوبہ بھر سے ڈینگی کے مزید 124 کیسز رپورٹ

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ایک روز کے دوران لاہور میں 64 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13 ہزار 48 جبکہ لاہور میں 5823 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں گزشتہ روز 5، گوجرانوالہ میں 23 اور ملتان میں 9 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔

حکام نے مزید کہا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کیلئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج، معلومات یا شکایات کیلئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔