پنجاب بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 52 نئے کیسزرپورٹ

Published On 10 December,2023 11:44 am

لاہور: (دنیانیوز) پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار آٹھ سو15 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں گزشتہ روز 32 نئے مریض سامنے آئے، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6814 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2649 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1567 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ، رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1421 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 889 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے جبکہ سیالکوٹ، بہاولپور، گجرات اور بہاولنگر میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 44 مریض زیر علاج ہیں ، لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 25 مریض زیر علاج ہیں ۔

سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، شہری ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔