پنجاب میں نمونیہ سے مزید 5 بچے جاں بحق

پنجاب میں نمونیہ سے مزید 5 بچے جاں بحق

سردی کم ہونے کے باوجود صوبے میں نمونیہ کے وار جاری ہیں ، پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نمونیہ سے  5بچے انتقال کرگئے ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران  166نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 711نمونیہ کے مریض رپورٹ ہوئے، اب تک لاہور میں نمونیہ سے  62مریض بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔