گاڑیاں کروڑوں بچوں کودمے کے مرض سے بچا سکتی ہیں: ماہرین

Published On 24 February,2024 10:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ برقی گاڑیوں پر منتقلی کروڑوں بچوں کو دمے کے مرض سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

ماہرین کی تحقیق میں معلوم ہوا کہ صفر اخراج والی گاڑیوں اور برقی پاور گرڈ پر منتقلی سے 28 لاکھ دمے کے اٹیک، 27 لاکھ تنفس کے مسائل کی علامات، 1 لاکھ 47 ہزار شدید برونکٹس کے کیسز اور 508 بچوں کی سالانہ اموات کو روکا جا سکے گا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ پیٹرولیم مصنوعات سے چلنے والی گاڑیاں کاربن اخراج کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں، جو بچوں کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا کر گرمائش سے متعلقہ ذہنی دباؤ کا سبب بن کر اور رحم مادر میں ان کی نمو کو متاثر کر کے ان کی صحت خراب کر سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مصنف نے بتایا کہ فضائی آلودگی اور موسمیاتی تغیر آج بچوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، موسمیاتی تغیر کی شدت میں اضافہ برقرار رہے گا اور اس سے بچوں کے خطرات میں اضافہ ہوگا،2023 کی سٹیٹ آف ایئر رپورٹ کے مطابق مختلف کاؤنٹیز میں رہنے والے 18 برس سے کم عمر 2 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ بچوں میں کم از کم فضائی آلودگی کا ایک مرکب پایا گیا۔