بلوچستان میں ڈینگی کا ڈنگ تیز، ایک دن میں 77کیسز رپورٹ

بلوچستان میں ڈینگی کا ڈنگ تیز، ایک دن میں 77کیسز رپورٹ

 صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کیچ میں رواں سال ڈینگی کے 400 سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کیچ میں ڈینگی کے زیادہ کیسز مارچ اور رواں ماہ رپورٹ ہوئے، ڈینگی وائرس سے کیچ کے علاقے آبسر اور جوسک سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایاکہ کیچ میں ڈینگی کا مچھر گھروں میں پانی کی ٹینکیوں میں موجود لاروا سے پھیل رہا ہے، ڈینگی کی صورتحال کے پیش نظر ٹیچنگ ہسپتال تربت میں ڈینگی وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابوبکر نے اس حوالے سے بتایا کہ کیچ میں ڈینگی کے تدارک کےلیے سپرے اور آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے ۔