لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔
تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کامقصد عوام میں تھیلیسیمیا سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے، تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کا ہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے، تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے، ہمیں پاکستان کو تھیلیسیمیا فری ملک بنانےکی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرنا ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا میں باقاعدگی سے خون کی تبدیلی اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، تھیلیسیمیا سے بچنےکے لئے شادی سے قبل جینیاتی ٹیسٹ بیماری سے بچا سکتا ہے،خون عطیہ کر کے تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔