ملتان :(ویب ڈیسک ) پنجاب کے شہر ملتان کے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ سے کروڑوں روپے کی ادویات چوری ہوگئی۔
اے ایم ایس نشتر ہسپتال کی مدعیت میں ادویات چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کروڑوں کی ادویات چوری پر خاموش رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برن یونٹ میں ہونے والی چوری کی سی سی ٹی وی بھی وائرل ہوگئی، انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی چور کی نشاندہی نہیں کی جا سکی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چوری شدہ ادویات میں 979 انجکشن سمیت دیگر ادویات بھی شامل ہیں، انجکشن کی قیمت 17 ہزار سے 20 ہزار کے لگ بھگ ہے۔