لاہور: (دنیانیوز) رواں سال پنجاب میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 4 روز میں خسرہ سے 7 بچے جاں بحق ہوئے ، پنجاب میں اب تک 23سو سے زائد مریضوں میں خسرہ کی تصدیق ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ لاہور میں کنفرم مریضوں کی تعداد200 تک پہنچ گئی ہے تاہم لاہور میں خسرہ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خسرہ کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔