ملتان میں خسرہ کی وبا بے قابو، مزید 3 بچے دم توڑ گئے

ملتان میں خسرہ کی وبا بے قابو، مزید 3 بچے دم توڑ گئے

ترجمان نشتر ہسپتال ملتان کے مطابق خسرہ سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کی عمریں 8 ماۃ سے ڈیڑھ سال کے درمیان ہیں، دوبچوں کا تعلق ملتان سے جبکہ ایک کا تعلق کبیروالا سے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بچوں کو خسرہ کے شبہ کے ساتھ چیسٹ انفیکشن بھی لاحق تھا، بچوں کی خسرہ کے حوالے سے رپورٹ کا انتظار ہے، بچوں کو خسرہ کے شبہ کے باعث نشتر ہسپتال داخل کیا گیا اور نمونے اسلام آباد بھجوا دئیے گئے ہیں۔