کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور مریض ہسپتال میں داخل

Published On 10 July,2024 08:35 am

کوئٹہ : (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) کوئٹہ میں کانگو کے ایک اور مریض کو فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پشین کے علاقے برشور سے 40 سالہ مریض شمس اللہ کو کانگو کے شبہ میں ہسپتال لایا گیا جہاں مریض کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا۔

مریض کو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔