لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی حکومت نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بورڈ تحلیل کر دیا۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
چیئرمین سلمان صدیق کچھ عرصہ قبل بورڈ سے مستعفی ہوگئے تھے، سلمان صدیق کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے بورڈ تحلیل کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) محمد بلال خان، ڈاکٹر طلعت افزا، ڈاکٹر ریاض احمد تسنیم، سمیع ابراہیم، ڈاکٹر محمد شفیع پتافی، ڈاکٹرعظیم الدین لکھوی اور ڈاکٹر ہمیش خان کو بورڈ سے فارغ کر دیا گیا۔