مٹیاری میں خسرہ ایک ہی خاندان کے 6بچوں کی جانیں نگل گیا

مٹیاری میں خسرہ ایک ہی خاندان کے 6بچوں کی جانیں نگل گیا

مٹیاری کے قریب اوڈیرولال کے نواحی گاؤں پیرانو چھٹو میں خسرہ نے وبائی صورت اختیار کر لی، خسرہ وبا کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے موت کی آغوش میں سو گئے، جبکہ مزید 4 بچے بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں امیر معاویہ، اظہر علی، حبیبہ، عالیہ، اکبر علی اور امام علی شامل ہیں، جبکہ بیماری میں مبتلا ہونے والے بچوں میں فاطمہ، شہزاد، سفیان اور حاجانی شامل ہیں۔

خسرہ وبا میں مرنے والے اور بیمار ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتاہے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کی روک تھام کے لئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔