پنجاب سے رواں برس پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

Published On 03 August,2024 09:46 pm

لاہور :(ویب ڈیسک )پنجاب میں رواں برس پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔

ذرائع پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پنجاب کے ضلع چکوال سے پولیو کا رواں برس کا پہلا کیس منظر عام پر آیا ہے جہاں پر چھ سال کا بچہ پولیو کا شکار ہوا ہے۔
خیال رہے 16 جولائی کو بچے میں پولیو کی علامات سامنے آئیں اور قومی ادارہ صحت نے پولیو کیس کی تصدیق کی۔

واضح رہے چکوال میں کیس رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔