پنجاب میں ڈینگی نے سر اٹھا لیا، مزیدایک مریض رپورٹ، تعداد 10ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی نے سر اٹھا لیا، مزیدایک مریض رپورٹ، تعداد 10ہو گئی

ذرائع کے مطابق مون سون کی بارشوں کے بعد شہر میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا امکان ہے، شہر میں ڈینگی سرویلنس شدید متاثر اور 20 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں۔ شہر میں ڈینگی لاروا کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 10 مریض زیر علاج ہیں شہر میں ڈینگی مریضوں کیلئے 1044 بیڈز مختص کیے گئے ہیں ، تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے حوالے سے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، مون سون سے پہلے ڈینگی سرویلنس اور لاروا کو تلف کیا جا رہا ہے، ڈینگی وائرس بڑھنے سے ڈینگی مریضوں کی پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہو گا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس کو تیز کیا جا رہا ہے۔

ڈینگی کے کیسز بڑھنے پر صوبائی وزیر پرائمری سیکنڈری ہیلتھ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی ای او ہیلتھ کو الرٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں جن پر مکمل فوکس کیا جائے گا، شہریوں کو چاہیے کہ ڈینگی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرے ورنہ خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ڈینگی لاروا کی افزائش کو بڑھنے سے روکنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں۔