خیبر پختونخوا : مون سون بارشوں کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافے کاخدشہ

خیبر پختونخوا : مون سون بارشوں کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافے کاخدشہ

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پشاور میں 17 کیسز ، بنوں میں 11 صوابی، ایبٹ آباد اوردیر لوئر میں 10،10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جن میں سے 77متاثرہ مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ 9 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، مون سون بارشوں کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت نے مون سون میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے ڈی ایچ اوز کو ہدایات نامہ جاری کر دیا۔

محکمہ صحت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تدابیر اور منصوبہ بندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، مکینکل سویپنگ کے ذریعے کھڑے پانی پانی کو ختم کیاجائے، شہری گھروں کے اندر کھلے پانی کو ڈھانپیں یا لاروا کش ادویات کے استعمال سے ڈینگی سے محفوظ رہیں ۔