مردان:(ویب ڈیسک )محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل اور ہسپتال ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں۔
مردان میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل اور ہسپتال ڈائریکٹر کی تعیناتیوں میں مبینہ بےضابطگی کے معاملے سے متعلق محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔
محکمہ انیٹی کرپشن نے ہسپتال انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کیا جس میں ہسپتال انتظامیہ سے ریکارڈ مانگا گیا ہے۔
خط میں لکھا گیا کہ ایچ ڈی اور ایم ڈی کے عہدوں کے لیے اپلائی کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ہر عہدے کے لیے امیدوار کی لسٹ اور معیار کی منظوری کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے، ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس حوالے سے متعلق ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ تمام قوائد پورے کرکے ہسپتال میں بھرتیاں کی گئی ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے مختصر فہرست سازی کی اور تمام امیدواروں کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال ڈائریکٹر کے لیے 7 اور میڈیکل ڈائریکٹر کے لیے 6 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔