پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں 10 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں لاہور سے 05، راولپنڈی سے 04، اور چکوال سے ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 54 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 357 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔