لاہور: (دنیانیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 1، راولپنڈی سے 13، فیصل آباد اور لیہ سے ایک ، ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں ایک ہفتہ کے دوران ڈینگی کے 69 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 368 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔