وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 سال بعد پہلی بارپولیو کیس رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 سال بعد پہلی بارپولیو کیس رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی یونین کونسل 4 میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کاکہنا ہے کہ بدقسمتی سے ایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوا، حکومت نے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ بنایا ہے۔

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ 9 ستمبر سے 115 اضلاع میں پولیو مہم شروع ہوگی، 3 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ہے، کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر انوار الحق نے کہا کہ ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔