ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ، پنجاب میں مزید 22 مریض سامنے آگئے

ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ، پنجاب میں مزید 22 مریض سامنے آگئے

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے، راولپنڈی 18، لاہور اور پاکپتن سے ڈینگی کا ایک ،ایک مریض رپورٹ ہوا ہے، مظفرگڑھ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 124 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 486 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔