پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ، مزید 134مریض سامنے آگئے

پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ، مزید 134مریض سامنے آگئے

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 116 جبکہ لاہور سے 6 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، اسی طرح ساہیوال سے 3 جبکہ اٹک سے 2 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کے مطابق چکوال، بہاولپور، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور گجرات سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں ایک ہفتہ میں 772 جبکہ رواں سال اب تک 4528 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔