پنجاب میں ڈینگی کے 129 نئے کیسز سامنے آگئے

پنجاب میں ڈینگی کے 129 نئے کیسز سامنے آگئے

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے 10 اور راولپنڈی میں 107 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد، چکوال، سیالکوٹ اور رحیم یار خان سے ڈینگی کے دو دو کیس سامنے آئے ہیں ، اٹک، سرگودھا، گجرات اور خوشاب سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ڈینگی کے 779 جبکہ رواں سال 4657 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔