شہر قائد میں جسم جڑی دو بہنوں کی کامیاب سرجری کرکے الگ کردیا گیا

Published On 02 December,2024 07:41 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے ماہر سرجنز نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں جسم جڑی دو بہنوں کی کامیاب سرجری کر کے نئی تاریح رقم کردی۔

نوشہرو فیروز کی رہائشی دونوں بہنوں کی سرجری این آئی سی ایچ ہسپتال میں کی گئی جس مبں چار بڑے ہسپتالوں کے ماہر سرجنوں نے حصہ لیا اور آغا خان ، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی ایچ این کے سرجن شریک ہوئے۔

یہاں یہ بھی واضح کرتے چلیں کے سرجری 10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہی جس میں 10 افراد پر مشتمل سٹاف نے حصہ لیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی ایچ پروفیسر ناصر سڈل کا کہنا تھا کہ سرجری سے متعلق نجی ہسپتال کے ماہرین سے بھی مشورہ کیا گیا تھا، اللہ کا شکر ہے دونوں بہنوں کی سرجری کامیاب ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ سرجری مفت کی گئی اور تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے برداشت کئے۔

دونوں بچیوں کی عمر 2 ماہ ہے اور دھڑ جڑے ہوئے تھے۔