نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل منظور

Published On 22 April,2025 06:36 pm

لاہور:(دنیا نیوز) نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گیا۔

 بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تمام تجاویز کو یکسرمسترد کردیا گیا۔

ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ہسپتال 935بیڈ پر مشتمل ہسپتال ہوگا، شوکت خانم ہسپتال پر پچاس کروڑ اور زمین ہم نے دی ہے، اچھا ہسپتال ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بون میرو کینسر ہسپتال لیول فور پر بھی علاج مشکل ہے، ہم ایک سو تیس بیڈ کا وارڈ بنائیں گے، کے پی میں کوئی کینسر ہسپتال نہیں ہے، ہم ہسپتال کیلئے پوری دنیا میں رابطہ کررہے ہیں اور آرکیالوجی ایکسپرٹ سے رابطہ کر رہے ہیں۔