ملیریا کا خاتمہ اور صحتمند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے: مریم نواز

ملیریا کا خاتمہ اور صحتمند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا، پنجاب حکومت کی جانب سے انسداد ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملیریا سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں، پنجاب کے ہر ضلع میں اینٹی ملیریا سپرے مہمات، مفت ٹیسٹ اورعلاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، ملیریا ہاٹ سپاٹ اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام ملیریا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں، مچھردانیوں کا استعمال کریں، پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح ہے اور ان کا تحفظ ہمارا مشن ہے۔