صحت
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزارت صحت کے اشتراک سے سعودی عرب کے اعلی سطح وفد کی وفاقی وزیر صحت اور معروف فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے حکام سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان میں ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کے اونرز بھی شریک ہوئے ،وفد نے پاکستان کی ویکسین سازی کی صلاحیتوں، فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی کارکردگی کو سراہا۔
وفد نے حکومتِ پاکستان کے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اور موجودہ بزنس انوائرمنٹ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعاون سے ویکسین کے شعبے خود کفیل ہو جائیں گے ۔
دوسری جانب مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کا اشتراک خطے کیلئے مثال بنے گا، مقامی ویکسین کی تیاری سے قیمتی زرمبادلہ بچے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مقامی طور ویکسین کی پیداوری صلاحیت حاصل کر خودکفالت کی جانب تیزی سے گامزن ہیں، مقامی طور ویکسین تیار کرنے تمام تر عملی اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔