پی ایم ڈی سی کا بڑا فیصلہ، ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی

پی ایم ڈی سی کا بڑا فیصلہ، ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی

پی ایم ڈی سی نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں خالی نشستوں کو بھرنے کے لیے پاسنگ پرسنٹیج میں 3 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔

ایم بی بی ایس (MBBS) کے لیے پاسنگ مارکس 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد کر دیئے گئے، بی ڈی ایس (BDS) کے لیے پاسنگ مارکس اب 50 فیصد کے بجائے 47 فیصد ہوں گے۔

پی ایم ڈی سی نے تمام جامعات کو 15 اپریل 2026 تک داخلے مکمل کرنے کا حکم دے دیا، پہلے سے موجود اہل امیدواروں کو ترجیح دی جائے، نشستیں خالی رہنے پر رعایت لاگو ہوگی۔

نجی طبی اداروں کو مستحق طلبہ کی فیسوں میں کمی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق داخلوں میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی نے مقررہ فیس سے زائد چارج کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ کیا ہے۔