صحت
خلاصہ
- رحیم یار خان: (دنیا نیوز) مراد پور سانگی میں خسرہ کی مبینہ وبا پھیل گئی، چند روز میں 8 بچے جاں بحق ہو گئے۔
خسرہ سے بچوں کی اموات کی خبروں پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے فوری نوٹس لے لیا، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بابر نے کہا کہ سرکاری طور پر خسرہ کا کوئی کیس تاحال رپورٹ نہیں ہوا، مقامی ہیلتھ سینٹرز میں خسرہ کے کسی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ڈاکٹر بابر علی نے کہا کہ خسرہ سے متعلق اطلاعات سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہوئیں، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں، شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ علاقے میں گھر گھر سروے شروع کر دیا، بیماری کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے، صورتحال کی مکمل تحقیقات کے بعد جلد رپورٹ پیش کی جائے گی۔