ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کا نام شہید بی بی سے منسوب کر دیا: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کا نام شہید بی بی سے منسوب کر دیا: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 11 منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کیا کریں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ آج کا دن بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کا نام شہید بی بی کے نام سے منسوب کر دیا گیا، حکومت سنبھالتے ہی محکمہ صحت، تعلیم اور سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام شروع کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے 8 ہزار گھر تعمیر اور بلوچستان کے 99 فیصد سکولوں کا فعال کیا جا چکا ہے، بلوچستان میں پیپلز پنک بس سروس شروع کی جا چکی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام بڑے شہروں میں پیپلز پنک بس سروس شروع کی جائے گی، صوبےکے حالات دیگر شہروں سے مختلف ہیں، یہاں کی اسمبلی میں اپوزیشن نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ایئر ایمبولینس میں نوزائیدہ بچوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے خصوصی انکیوبیٹر بھی لگائے گئے ہیں۔