کراچی میں ایک اور بچہ ایچ آئی وی کا شکار

کراچی میں ایک اور بچہ ایچ آئی وی کا شکار

رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچے کا تین مختلف کٹس پر ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آیا۔

متاثرہ بچے کے والدین نے بتایا کہ بچے کا علاج ولیکا اسپتال میں ہوا تھا، اس کے بعد سے بچے کی طبیعت خراب رہنے لگی، بچے کا جب ایچ آئی وی ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔

واضح رہے اورنگی ٹاون میں اب تک 107 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ضیاء کالونی میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی اموات 9 تک پہنچ چکی ہے۔