صحت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں 7 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
این ای او سی کے مطابق متاثرہ بچہ تحصیل جمرود کے یونین کونسل غنڈی اے کا رہائشی ہے، رواں سال رپورٹ ہونے والے 6 پولیو کیسز میں سے 5 کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
این ای او سی کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو وائرس کی منتقلی تاحال برقرار ہے، خیبر، پشاور اور جنوبی خیبر پختونخوا پولیو کے حوالے سے ہائی رسک علاقے قرار دیئے گئے ہیں۔
پولیو کیس سامنے آنے کے بعد خیبر ضلع میں ویکسینیشن مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہائی رسک علاقوں میں زبانی اور انجیکشن کے ذریعے پولیو ویکسینیشن مہم کی تیاری کی جارہی ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے والدین بچوں کو ویکسین کی تمام تجویز کردہ خوراکیں لازمی دلوائیں۔