علاقائی
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) تھانہ ریس کورس کی حدود میں پولیو ٹیم پر حملے کا مقدمہ ہیلتھ انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کرلیا گیا، مقدمہ 5 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
متن مقدمہ کے مطابق محکمہ صحت کی پولیو ٹیم گلی نمبر 125 میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہی تھی، پولیو سے متعلق سوال پوچھنے پر بااثر شخص نے والدہ کے ہمراہ ٹیم سے بدتمیزی کی۔
متن مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ پولیو ٹیم کو دھمکیاں دی گئیں اور گالم گلوچ بھی کی گئی، تین افراد نے والدہ کے ہمراہ پولیو ٹیم پر تشدد کیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق افراد نے ہیلتھ انسپکٹر پر بھی حملہ کیا اور سرکاری کاغذات پھاڑ دیئے، مدعی نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔