سندھ: 5 اضلاع میں اگست کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

سندھ: 5 اضلاع میں اگست کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی، کورنگی، وسطی اور جنوبی کے 1، 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، جبکہ حیدرآباد کے 2 ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا ہے۔

ضلع شرقی، کیماڑی اور ملیر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا جبکہ گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبر کے ماحولیاتی نمونے بھی منفی رہے۔

ای او سی کے مطابق لاڑکانہ، کشمور، دادو، بدین، جامشورو، سجاول، میر پور خاص اور سانگھڑ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کا کہنا ہے کہ مثبت نمونوں والے اضلاع میں انسدادِ پولیو ویکسینیشن اور دیگر اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔