خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی مشیر صحت جوہر نگار نے کہا ہے کہ صوبے میں 200 سے زائد مختلف نوعیت کے ہسپتال برسوں سے بند پڑے ہیں، جبکہ چار کروڑ آبادی کے لیے صحت کے شعبے میں 30 ہزار 697 اہلکار تعینات ہیں۔
پشاور میں بریفنگ دیتے ہوئےنگار چوہر نے بتایا کہ آبادی کے تناسب سے صوبے میں موجود 18 ہزار بستروں کے بجائے 64 ہزار بستروں کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبے کے 124 ہسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، اس کے علاوہ 12 اضلاع کے ہسپتالوں کے لیے طبی آلات کی خریداری پر ایک ارب 65 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے جب کہ 25 اضلاع کے ہسپتالوں کے لیے طبی آلات کی خریداری پر مزید دو ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
مشیر صحت خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کی خامیوں کو دور کرکے مزید بہتر بنایا جائے گا، وزیراعظم نے حیات آباد میں بچوں کے ہسپتال کے لیے ایک ارب 46 کروڑ 20 لاکھ روپے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
نگار جوہر نے مزید بتایا کہ مشیر صحت کے مطابق پانچ ڈویژن میں بریسٹ کینسر سینٹرز کے قیام کے لیے وفاقی حکومت 85 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔