سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرکے غفلت کا مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی دباﺅ پر ملکی قوانین کو نہیں بدلا جا سکتا۔
پشاور: (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ غیر ملکی دباﺅ پر ملکی قوانین کو نہیں بدلا جا سکتا۔ غیر قانونی طور پر پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روکا گیا۔ پھانسی کی سزا روکنے کیلئے آئینی ترمیم کرنی چاہئیں تھی۔ پشاور میں آرمی پبلک سکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سزائے موت کو روکنے کا اختیار حکومت کو نہیں تھا۔ حکومت نے سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرکے غفلت کا مظاہرہ کیا۔ غیر قانونی طور پر پھانسی کی سزا کی بحالی کیلئے آئینی ترامیم ہونی چاہئیں تھیں۔ عالمی دباﺅ پر ملکی قوانین کو نہیں بدلا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مقدمات میں جن مجرموں کو سزائیں ہوئی تھیں ان پر عملدرآمد ہونا چاہئے تھا۔ اگر مجرموں کو سزائیں ہوتیں تو آج سانحہ پشاور رونما نہ ہوتا۔ سانحہ پشاور کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ معصوم اور ننھے فرشتے شہید ہوکر امر ہوگئے۔


