ملتان میں اسکندر نالے میں گرنے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی لاش کو دو روز بعد بھی نا نکلا جا سکا۔ نوجوان کی لاش نکالنے کے لئے آرمی کے غوطہ خوروں سے رابطہ کر لیا گیا۔
ملتان: (دنیا نیوز) دو روز قبل موٹر سائیکل سوار مظفر اسکندر نالے میں گر گیا تھا۔ جسے نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم دو روز گزرنے کے باوجود بھی غوطہ خور صرف موٹر سائیکل نکال سکے تاہم نوجوان کی لاش تاحال نہیں نکالی جا سکی۔ ریسکیو 1122 کی ناکامی کے بعد انتظامیہ نے آرمی کے غوطہ خوروں سے رابطہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج نوجوان کی لاش نکالنے کے لئے آرمی کے غوطہ خور ریسکیو آپریشن شروع کریں گے