کراچی :پریڈی میں پولیس مقابلہ ، کالعدم تنظیم کا سہولت کار اسلحہ سمیت گرفتار

Published On 14 Feb 2016 10:11 AM 

گرفتار ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ، پکڑا جانے والا ملزم کالعدم تنظیم کیلئے بھتہ جمع کرنے کا کام بھی کرتا تھا

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی پریڈی میں پولیس سے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے سہولت کار دہشتگرد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ لیاری پھول پتی میں بھی کارروائی کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ پریڈی میں پولیس سے مقابلے کے بعد ایک دہشتگرد عثمان کو گرفتار کرلیا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ اس کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہوئی ۔ گرفتار ملزم کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا سہولت کار تھا اور تنظیم کے لیے بھتہ بھی جمع کرتا رہا ہے ۔ وہ سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز سے بھی رابطے میں تھا، ۔ لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی جس کے دوران زبیر پارک اور ایک سرکاری سکول کے میدان میں زیر زمین موجود بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی گرفتار گینگ وار کے کارندے ریاض بابل کی نشاندہی پر کی گئی ۔ فیڈرل بی ایریا جوہر آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت افتخار کے نام سے کرلی گئی ہے ۔