عمران خان کیلئے جتنا کم سوچا اور کہا جائے، ملکی صحت کیلئے اچھا ہے: ماروی

Published On 14 Feb 2016 05:05 PM 

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے لئے جتنا کم سوچا جائے اور جتنا کم کہا جائے ملک کی صحت کے لئے اتنا ہی اچھا ہو گا، این ایف سی پر کسی صوبے کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی اگر کوئی صوبہ اسے صوبائی رنگ دے رہا ہے تو یہ اس کی اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش ہو گی، ہم صوبائی خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں۔

سکھر: (دنیا نیوز) سکھر میں مستحق خواتین اور معززین سے ملا قات کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ قمر زمان کائرہ سینئر سیاستدان ہیں، انکی کسی بات پر کمنٹس نہیں کرنا چاہوں گی، رقم میں اضافہ مستحق خواتین کا حق ہے ہم اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، کاش پیپلز پارٹی بھی اپنے دور میں یہ ذمہ داریاں نبھاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ مستحق خواتین کی عزت نفس مجروح نہ ہو اور انہیں لمبی قطاروں میں کھڑا نہ ہونا پڑے، اس لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم دینے کے نظام کو تبدیل کر رہے ہیں، جلد ملک بھر میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے شناختی کارڈز پر رقم دینے کا نظام متعارف کرا رہے ہیں جو دو ہزار سولہ ہی میں شروع کر دیا جا ئے گا۔