خورشید شاہ نے ایوان میں جو کچھ کہا اسے تسلیم کرتے ہیں: پرویز رشید

Published On 18 May 2016 12:05 PM 

قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے واک آؤٹ کو پرویز رشید نے کیٹ واک قرار دے دیا

اسلام آباد (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں طنز کے نشتر چلتے رہے ، پرویز رشید نے اپوزیشن کے واک آؤٹ کو کیٹ واک کا طعنہ دیا ، خورشید شاہ نے جواب دیا یہ پاناما واک ہے ، اسپیکر نے کیٹ واک کا لفظ کارروائی سے حذف قرار دے دیا ۔

قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے واک آؤٹ کو پرویز رشید نے کیٹ واک قرار دے دیا ۔ اپوزیشن نے احتجاج کیا لیکن پرویز رشید طنز کے نشتر چلاتے رہے ۔ اسپیکر کو شور شرابا رکوانے کیلئے بار بار مداخلت کرنا پڑی ۔

پرویز رشید کے جواب میں خورشید شاہ بولے ، حکومت کیٹ ہے،اور اپوزیشن واک دراصل یہ پاناما واک ہے ۔

آخرکار اسپیکر نے ماحول ٹھنڈا کرنے کیلئے ایوان کی کارروائی سے کیٹ واک کا لفظ ہی حذف کرا دیا ۔