شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عید الفطر ہو گی: مسجد قاسم خان کا اعلان

Published On 24 Jun 2017 10:54 PM 

ملک بھر میں ایک دن عید منانے کا خواب پھر پورا نہ ہوا، مسجد قاسم خان نے کل عید منانے کا اعلان کر دیا، پوپلزئی کی دبئی روانگی بھی کام نہ آئی۔

پشاور: (دنیا نیوز) مسجد قاسم خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور عید الفطر کل ہو گی۔ مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں ہوا۔ مقامی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق، اسے شوال کے چاند کی رویت کی 56 شہادتیں موصول ہوئیں۔

ادھر، کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر اجمل خٹک کہتے ہیں چاند نظر نہیں آیا، کوہاٹ میں عید الفطر پیر کو ہی ہو گی۔