پاکستان
خلاصہ
- پانامہ کیس فیصلے کے قریب، درخواستگزار جماعت اسلامی نے جواب الجواب میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی استدعا دہرا دی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے وکیل نے جواب الجواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف پر آرٹیکل باسٹھ کا اطلاق ہوتا ہے، مشترکہ ٹیم کے سامنے وزیر اعظم کا بیان نااہلی کے لئے کافی ہے اور عدالت کو نااہلی ڈیکلیریشن دینے کا مکمل اختیار ہے۔ جواب الجواب میں مزید کہا گیا ہے کہ شریف خاندان اپنا مؤقف ثابت کرنے میں یکسر ناکام رہا ہے۔ جےآئی ٹی کی تشکیل کو عدالت کے سامنے چیلنج نہیں کیا گیا، رپورٹ کو ٹھوس وجوہات کے بغیر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔