شہر کے مختلف علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر کی وجہ سے تعفن پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا
کوئٹہ (دنیا نیوز ) کوئٹہ شہر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر میٹروپولیٹن کے جانب سے صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، مختلف علاقوں میں آلائشوں اور گندگی کے باعث تعفن پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ جان محمد روڈ ، زرغون روڈ ، بروری روڈ ، لیاقت بازار سریاب اور سیٹلائٹ ٹائون سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آلائشوں کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔
میئر کوئٹہ کی جانب سے عید کے موقع پر شہر کو صاف رکھنے کے دعوے کئے گئے تھے تاہم اس پر کسی قسم کا کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا ۔ عید کے تیسرے روز بھی کسی علاقے میں صفائی کو عملہ آیا اور نہ ہی آلائشوں کو اٹھانے کے لئے گاڑیاں آئیں ۔ شہریوں کا کہنا تھا میٹروپولیٹن نے گزشتہ ماہ کروڑوں روپے کے فنڈز سے صفائی کے لئےجو گاڑیاں خریدی ہیں ان سے کام کیوں نہیں لیا جاتا ۔ شہر کے مختلف علاوں میں آلائشوں اور گندگی کے باعث تعفن سے بماریوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔