سکولوں میں حاضری کا تناسب 5 سے 10 فیصد ہے، ملازمین کی اکثریت نے چھٹیاں منانے کے لئے جمعرات اور جمعہ کی چھٹی لے رکھی ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، تاہم درسگاہوں اور دفاتر میں حاضری کا تناسب کم رہا۔ سنسان سڑکوں کی رونقیں بھی بحال ہونے لگیں۔
عید کی چار چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ سکولوں میں حاضری کا تناسب 5 سے 10 فیصد ہے لیکن تعلیمی اداروں کی طرح سرکاری دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم ہے۔ ملازمین کی اکثریت نے چھٹیاں منانے کے لئے جمعرات اور جمعہ کی چھٹی لے رکھی ہے۔ حکومت نے رواں برس عید الاضحیٰ پر 4 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا جس میں سے ایک روز حج اور تین روز عید کے لئے رکھے گئے تھے۔