کوئٹہ: (دنیا نیوز) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان حکومت میں شامل اتحادیوں کے درمیان اختلافات بڑھنے لگے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سے اتحادی پارٹیوں کے بعض ارکان ناراض ہیں۔
ذرائع کے مطابق، فنڈز کی بندش اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر فیصلہ نہ ہونا اختلافات کا سبب بنا۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی باغی گروپ کا ساتھ دینے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان میں سے 53 حکومت کا حصہ ہیں۔ پشتونخوامیپ، نیشنل پارٹی، ق لیگ، جے یو آئی ایف اور ایم ڈبلیو ایم حکومت کے اتحادی ہیں۔ جے یو آئی ف کی 8 نشستیں ہیں۔ بی این پی، اے این پی اور بی این پی عوامی اپوزیشن کا حصہ ہیں۔ کل 12 ارکان اپوزیشن کا حصہ ہیں۔