لاہور: (دنیا نیوز) چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی سے چینی سفیر نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی تعاون سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
چینی سفیر نے چودھری پرویز الہٰی کے دور میں قائم کردہ فیصل آباد اور سندر انڈسٹریل سٹیٹس کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ پاک چین دوستی حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام کے درمیان ہے اور سی پیک صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
چودھری برادران نے چینی سفیر سے بات کرتے ہوئے سی پیک کو دونوں ملکوں کی دوستی کے باب میں اہم سنگ میل قرار دیا۔