لاہور: (ویب ڈیسک) میڈیا پر چلنے والی تصویر بشریٰ مانیکا کی نہیں بلکہ ایک ممبر قومی اسمبلی کی اہلیہ کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی شادی کے بعد بشریٰ مانیکا کی جعلی تصاویر گردش میں ہیں۔ میڈیا پر چلنے والی تصویر بشریٰ مانیکا کی نہیں بلکہ ممبر قومی اسمبلی کی اہلیہ کی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی باقاعدہ تصدیق کر دی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نکاح اتوار کی رات لاہور میں ہوا،پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئیٹر پر عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر جاری کردی گئیں۔ لیکن تصدیق ہوتے ہی عمران خان کی شادی کی تصدیق ہوتے ہی میڈیا نے عمران خان کی شادی کے معاملے کوخوب اٹھایا اور اسی سلسلے میں بشریٰ مانیکا کی جو تصاویر جاری کی گئیں وہ بھی جعلی نکلی۔