سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 23 Feb 2018 08:53 PM 

لاہور: (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقوں سمیت کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اوستہ محمد بلوچستان جب کہ زیرِزمین زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ متعدد علاقوں میں مساجد سے اذان بھی دی گئیں۔ کئی مقامات پر کچے مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں 2 بڑے زلزلوں کے باعث سونامی کا خدشہ ہے، جس سے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں تباہ کن طوفان آسکتا ہے۔